کرائمز
ملزمان قیمتی کاپر وائر چوری کرکے لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
لاہور (آئی این پی )ریلویز پولیس ورکشاپس ڈویژن نے لاکھوں روپے مالیت کے ریلوے مٹیریل چوری کی واردات ناکام بنادی۔ ملزمان ریلوے الیکٹرک ڈپو مغلپورہ ورکشاپس سے جنریٹر کے پرزے اور قیمتی کاپر وائر چوری کرکے لے جاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوئے،ڈیوٹی آفیسر اے ایس آئی رفیق ڈوگر نے ساتھی ملازمان کے ساتھ ملکر مغلپورہ کے رہائشی ملزمان عبد الوہاب، شاہد اختر اور سجاد حسین کو ریلوے الیکٹرک ڈپو کی دیوار پھلانگتے ہوئے گرفتار کیا،ملزمان تقریباً 60 کلو قیمتی ریلوے مٹیریل پلاسٹک بیگز میں لے جارہے تھے۔ جس میں 8 کلو قیمتی کاپر وائر اور 50 کلو وزنی دیگر قیمتی پرزہ جات شامل ہیں، ملزمان کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس مغلپورہ ورکشاپس میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔