ناجائز تجاوزات کے محرکات/ اوکاڑہ کی ڈائری (تحریر:عبدالوحید انصاری )
آج کل پنجاب بھر میں ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کی مہم زور و شور سے جاری ہے. یہ حقیقت ہے کہ ناجائز تجاوزات سے بازار سکڑ رہے ہیں اور امد و رفت میں شدید تعطل پیدا ہو چکا ہے. انتظامیہ کی طرف سے ناجائز۔تجاوزات کا خاتمہ کوئی نئی بات نہیں ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے لئے مختلف ادوار میں آپریشن ہوتے رہے ہیں. جس سے بازار کشادہ دکھائی دیتے رہے. مگر بازاروں کی کشادگی کچھ عرصہ بعد ہی سکڑنے لگتی ہیں. ناجائز تجاوزات پھر سے سر اٹھانے لگتی ہے. ناجائزتجاوزات کےآپریشن میں سب سے زیادہ نقصان ان غریب ریڑھی بانوں چھوٹے چھوٹے سٹال لگا کر اپنی روزی روٹی کا سماں پیدا کرتے ہیں جس سے وہ اپنے کنبے کی کفالت کرتے ہیں. سوال اٹھتا ہے کہ آخر کیوں؟ ناجائز تجاوزات کا دوبارہ سے پنجے گاڑنے میں بااثر افراد بلدیہ. انتظامیہ اور سیاسی لوگوں کا بڑا عمل دخل نظر آتا ہےکیونکہ ان کی مدد کے بغیر ناجائز تجاوزات کا تصور نہیں کیا جاسکتا.ناجائز تجاوزات کے مکمل خاتمہ کے لئے اور بار بار کے آپریشن کی بجائے بلدیہ کی انفورسمنٹ ٹیم کو بازاروں میں نگرانی کرنی چاہیئے. اور کسی بھی جگہ ناجائز تجاوزات ہوتے دیکھ کر اسے فوری طور پر روکا جائے تاکہ ناجائز تجاوزات پھل پھول نہیں سکے. اور شہروں کی خوبصورتی قائم رہے. بازار کشادہ بار آئیں امڈ وردت تعطل کا شکار نہ ہو.انتظامیہ تاجر برادری سے میٹنگ کا سلسلہ جاری رکھے اور ناجائز تجاوزات کے آگے بند باندھا جا سکے. جو کہ تاجروں سے مذاکرات کے ذریعے ہی روکا جاسکتا ہے . انتظامیہ کو چاہییے کہ ان غریب ریڑھی بانوں. اور چھوٹے سٹال لگا کر روزی کمانے والوں کو کسی موزوں علاقے میں اتنی جگہ فراہم کرنے جہاں وہ آسانی سے اپنی روزی کما سکیں. جس سے ناجائز تجاوزات کے خاتمے میں مدد بھی مل سکتی ہے اور غریبوں کو روزی کمانے کے مواقع بھی میسر آ سکیں گے#