کرائمز
مانگا منڈی حادثہ/ موٹرسائیکل سوار میاں بیوی موقع پر جان بحق
لاہور / مانگا منڈی (آئی این پی )مانگا منڈی ملتان روڈ ہونڈا فیکٹری کی قریب ٹریفک حادثہ دو قیمتی جانیں لے گیا، حادثہ موٹرسائیکل سواروں اور بس کے درمیان میں پیش آیا ہے ۔عینی شاہدین ،حادثے کے باعث موٹرسائیکل سوار میاں بیوی موقع پر جان کی بازی ہارگئے ،جاں بحق ہونے ہونے والے شخص کی شناخت 51 سالہ اشرف اور بیوی کی 45 سالہ شہناز بی بی کے نام سے ہوئی ہے ،دونوں میاں بیوی کا تعلق پھولنگر سے تھا ،لاشوں کو قریبی ہسپتال شفٹ کر دیا گیا