گھر میں ڈیڑھ کروڑ روپے کی واردات، متعدد شہری بھی لٹ گئے
لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا تفصیلات کے مطابق گلشن راوی میں ڈاکو تاجر عدنان کے گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لے کر فرار ہوگئے، جنوبی چھاؤنی میں فرقان سے 1لاکھ85 ہزار روپے اور دیگر سامان،لوئرمال میں راشد سے1 لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون، ستوکتلہ میں فاروق سے1 لاکھ50ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان، ہربنس پورہ میں عامر سے1 لاکھ40 ہزار روپے اور موبائل فون، لاری اڈا میں شہباز سے 1لاکھ 30ہزار روپے نقدی اور موبائل فون، مغل پورہ وحید سے1 لاکھ 25ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیاگوالمنڈی اور سول لائنز سے گاڑیاں جبکہ شاہدرہ ٹاؤن، ہڈیارہ اور شادمان سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔