کرائمز
مکان پر قبضہ کی کوشش ناکام، 3ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد، مقدمات درج
لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) ایس پی سول لائنز نے 15 کی کال پر نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ناجائز اسلحہ کے زور ہراساں اور مکان پر قبضہ کی کوشش کرنیوالے 3 رکنی گینگ کے سرغنہ حسن خان اور اس کے ساتھی ارسلان اور خادم کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 2 رائفلز کلاشنکوف، 3 میگزین، پسٹل 30 بور اور درجنوں گولیاں برآمدکر کے مقدمات درج کر لیے۔ اور انہیں مزید تفتیش کے لیے حوالہ انویسٹیگیشن ونگ کر دیا