کرائمز

کامونکی :چوری کی چودہ مختلف وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے

کامونکی(شاہد انصاری سے )چوری کی چودہ مختلف وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے۔گذشتہ رات نواحی گاؤں کوٹلی دیانت رائے کے فرمان کے ڈیرہ سے نامعلوم چور بجلی کی موٹر نامعلوم چور لے گئے۔اگو بھنڈر کے فیصل غلام کی دُکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چور ویلڈنگ پلانٹ،دو گرینڈر مشین،ڈرل مشین اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔عباس نگر کے نوید حسین کے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم چور دو لاکھ تیس ہزاروپے،پیڈسٹل فین،سلائی مشین،جوسر مشین اورد یگر سامان گھریلو سامان چوری کرکے لے گئے۔کنگنی والا کے سلطان کی موٹر سائیکل موڑ ایمن آباد کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے شاپنگ مال کے باہر سے نامعلوم چور لے گئے۔نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں علی مصطفی کے زیر تعمیر مکان سے نامعلوم چور سینٹری و دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔چیانوالی کے قریب ہوٹل پر کھڑے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے فخر علی کے ٹرک سے ستر لیٹر ڈیزل چوری ہوگیا۔موضع ملکے کے زمیندار عدنان کے کھیتوں سے نامعلوم چور بجلی کی موٹر چوری کرکے لے گئے۔خان ٹاؤن کے مقصود احمد کی گھر کے باہر سے بجلی کی تار چوری ہوگئی۔حبیب پورہ کے عبدالعزیز کے گھر سے نامعلوم چور ہزاروں روپے مالیت کا گھریلو سامان چوری کرکے لے گئے۔مانگٹ کالر کے قمر سلیم کے کھیتوں سے پیٹر انجن چوری ہوگیا۔تولیکی روڈ پر فہد کے زیر تعمیر مکان سے نامعلوم چور تار،گرینڈ مشین اور دیگر سامان لے گئے۔درویش پورہ کے محنت کش اسدعلی کا رکشہ حویلی سے چوری ہوگیا۔چوک غوثیہ کے مرزا سمیع کی موٹر سائیکل نامعلوم چور خالی مکان سے لے گئے۔جبکہ شریف پورہ کے کامران کی موٹر سائیکل نامعلوم چور محلہ رسولنگر کی مسئجد کے باہرسے چوری کرکے لے گئے۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button