کرائمز

کامونکی :انصاف کی بروقت فراہمی اولین ترجیح ہے : ایاز سلیم

کامونکی( عبدالجبارانصاری سے)سائلین کو انصاف مل رہاہے کہ نہیں،سی پی او گوجرانوالہ ایاز سلیم کے سرکل کامونکے کے چاروں تھانوں کے دورے، کھلی کچہریاں،لوگوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری جبکہ تھانوں کے انتظامات بھی چیک کئے،ڈی ایس پی اویس گجر کی کارکردگی کو سراہا گیا،تفصیلات کے مطابق سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم نے گذشتہ روز سرکل کامونکے کے تھانہ ایمن آباد،تھانہ واہنڈو،تھانہ صدر اور تھانہ سٹی میں کھلی کچہری لگائی جہاں پر انہوں نے سائلین کے مسائل سن کر ان کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے،تھانہ سٹی میں کھلی کچہری کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سی پی اوایاز سلیم نے کہاکہ میرا یہاں آنے کا مقصد ہے کہ بطور سپر وائزری آفیسر مجھے پتہ چلے کہ لوگوں کوتھانوں میں انصاف مل رہاہے کہ نہیں اس کے علاوہ تھانوں کو درپیش مسائل دیکھنا ہے، انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدائت پر ہم لوگوں کی دہلیز پر آکر ان کو انصاف فراہم کریں گے،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میری تعیناتی کے دوران ایف آئی آر کا اندراج 98 فیصد ہوچکا ہے کسی بھی سائل کی ایف آئی آر اب نہیں رکتی اور اس سلسلہ میں ایس ایچ او صاحبان کو سختی سے احکامات جاری کئے ہیں،انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے آج تمام تھانوں کے انتظامات بھی چیک کئے ہیں اور جن کی کارکردگی بہتر ہے ان کو انعامات سے نواز ہ جائے گا اور جن کی کارکردگی ٹھیک نہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی،دورہ کے دوران ڈی ایس پی اویس گجر کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا،ایس پی صدر گوجرانوالہ شاہد نواز وڑائچ، ڈی ایس پی سرکل کامونکے اویس گجر بھی اس موقع پر موجودتھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button