کرائمز
کانبانوالہ اندھی گولی لگنے سے طالبعلم زخمی، مقدمہ درج
ڈسکہ(زبیر علوی)اندھی گولی لگنے سے طالبعلم زخمی تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ کانبانوالہ کے سید محسن رضا کا 17سالہ بیٹا سید علی جعفر موٹر سائیکل پر سوار اکیڈمی سے پڑھ کر گھر واپس آرہا تھا کہ ایک ہوا ئی فائر کی آواز سنائی دی اور اندھی گولی سید علی جعفر کی کمر پر آلگی جس سے وہ زخمی ہو گیا تھانہ بمبانوالہ پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔