کرائمز
سٹی ٹریفک پولیس کی پشت پناہی ، غیر قانونی رکشہ اسٹیڈ،ٹریفک جام معمول بن گیا
رائےونڈ۔(شیخ باسط علی نارنگ )گول چکر اردگرد چنگ چی رکشوں کے غیر قانونی سٹینڈ سٹی ٹریفک پولیس کی پشت پناہی بھرپور ہے۔سڑک بلاک رہنا معمول بن گیا سندر روڑ مانگا روڑ لاہور روڈ کو جانے والے راستوں پر رکشوں والوں نے رکشے کھڑے کرکے راستے بند کر رکھے جسکی وجہ سے شہریوں اور خواتین کا پیدل چلنا دشوار ہوگیا سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکار رکشوں کو چھوڑ کر شریف شہریوں کی موٹر سائیکلوں کے چالان کرکے کارروائی کر لیتے جبکہ رکشوں والوں سے رشتے داریاں اور تعلق نبھاتے۔۔شہریوں نے سی۔ٹی۔او۔لاہور سے مطالبہ کیا کے رائےونڈ گول چکر کے اردگرد سٹی پھاٹک سندر روڑ مانگا روڑ لاہور روڈ پر ایماندار ٹریفک پولیس کے اہلکار تعینات کرے تاکہ ٹریفک کا نظام درست ہو اور جگہ جگہ سے رکشہ سٹینڈ ختم کرے۔