چونیاں : جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے:ابرار جمیل
چونیاں(محمدشہزادمغل) شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے،شہری تعاون کریں تاکہ سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کا راستہ روکا جا سکے اور شہر کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے ان خیالات کا اظہار تھانہ سٹی کے ایس ایچ او ابرار جمیل نے صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں کیا علاقے میں گشت کا نظام پہلے سے موثر اور فعال کر دیا گیا ہے اور مختلف مقامات پر ناکے لگا کر اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے ابرار جمیل نے مزید کہا کہ کہ ڈی پی او قصور عیسیٰ خاں کی ہدایت اور ڈی ایس پی چونیاں رانا زاہد کی زیر نگرانی سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، میرے آنے سے کرائم کم ضرور ہو گا جرائم پیشہ افراد ملک وقوم کے دشمن ہیں،ان کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی شریف اور معززین کے لیے تھانے کے دروازے کھلے ہیں ٹاؤٹ مافیا کے لیے کوئی رعایت نہیں ہے میرٹ پر انصاف فراہم کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی برتی جائے گی۔