کرائمز

ایجنٹوں کیساتھ ملی بھگت کے الزام میں محکمہ امیگریشن کے 3افسران معطل

لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) ایجنٹوں کے ساتھ ملی بھگت کر کے عوام کو لوٹنے کے الزام میں محکمہ امیگریشن و پاسپورٹ کے 3افسران کو معطل کردیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر کی گئی کارروائی میں ڈائریکٹر ملتان ریجن خالد عباس بھی شامل ہیں جبکہ دیگر معطل افسران میں شاہدرہ سینٹر کے انچارج غلام رسول اور ظہیر حسین شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ان افسران کے خلاف ایف آئی اے نے ایجنٹوں سے ملی بھگت کے الزام پر مقدمہ بھی درج کر رکھا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ کی ہدایت پر محکمانہ کارروائی کے بعد ان افسران کے خلاف یہ قدم اٹھایا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل امیگریشن و پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر معطلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button