چوک سرورشہید ، صفائی ٹھیکہ ڈائیوویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو دے دیا
چوک سرورشہید (مرزا شہزاد بیگ )وزیر اعلی پنجاب کے ویژن ستھرا پنجاب کے مطابق تحصیل چوک سرورشہید میں صفائی کا نظام پرائیویٹ کمپنی کے حوالے، ٹھیکہ ڈائیوویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو دے دیا گیاحکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پروگرام "ستھرا پنجاب ” کے تحت شہروں اور دیہی علاقوں سے کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے اور اس کو ٹھکانے لگانے کےلئے پرائیویٹ سیکٹر سے خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔ڈائیوو کمپنی نے آج 24 جنوری سے کا م شروع کردیا ہے۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب اسسٹنٹ کمشنر آفس کے احاطہ میں منعقد، ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو کی نمائندگی اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو اصغر لغاری نے کی، مسلم لیگ ن کے ملک غلام قاسم ہنجرا، امجد پرویز چانڈیہ، سمیت کثیر تعدا د میں شہریوں کی شرکت، جدیدٹیکنالوجی گورنمنٹ اور پرائیویٹ کمپنی کے اشتراک سے تحصیل بھر میں صفائی کا نظام بہتر بنائیں گے چئیرمین ڈائیو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی دانیال فاروقی،پورے پنجاب کو چمکائیں گے ملک غلام قاسم ہنجرا تفصیل کے مطابق پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پورے پنجاب کو ستھرا پنجاب بنانے کے لئے مہم کاا ٓغاز کررکھا ہے اور اسکے لئے بولڈ فیصلے کئے ہیں پورے پنجاب میں صفائی کے نظام کوبہتر بنانے کے لئے صفائی کے سابقہ طریقہ کارکو یکسر تبدیل کردیا ہے۔ اور پنجاب بھر کی تمام ڈسٹرکٹ اور تحصیل سطح پر پرائیویٹ کمپنیوں کو صفائی کے نظام کا ٹھیکہ دے دیا گیا ہے چوک سرورشہید میں بھی صفائی کے نظام کا ٹھیکہ پرجی ایچ ایس اور ڈائیوویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈیرہ غازیخا ن کو دے دیا گیا، اس سلسلہ میں ایک رنگا رنگ تقریب کینال ریسٹ ہاؤس، اسسٹنٹ کمشنر آفس چوک سرورشہید کے احاطہ میں منعقد کی گئی، جس میں اسسٹنٹ کمشنر چوک سرورشہید شعیب بوسن،ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو کی نمائندگی اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو اصغر لغاری، مسلم لیگ ن کے رہنما اور حلقہ سے مسلم لیگ کے امیدوار قومی اسمبلی ملک غلام قاسم ہنجرا، امیدوار صوبائی اسمبلی امجد پرویز چانڈیہ، حاجی عبدالستار چوہدری،عبداللہ خان چانڈیہ،ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شاہد فاروقی،ڈاکٹر محمد اجمل، ڈی ایس پی اظہر سانگھی، منیر احمد باروی، صدر پریس کلب چوک سرورشہید ڈاکٹر امین محسن ،سینئر صحافی خلیل احمد خلیل ، قاری محمد عطاء الحق فاروقی، سمیت کثیر تعداد میں تاجران،وکلاء، سول سوسائٹی، صحافی موجود تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائیو ویسٹ مینجمنٹ دانیال فاروقی، چیف ایگزیکٹو آفیسر جواد الحسن گوندل، ملک غلام قاسم ہنجرا، امجد پرویز چانڈیہ، ڈپٹی کمشنر کے نمائندہ اسسٹنٹ کمشنر اصغر لغاری نے کہا کہ پورے پنجاب کو جدید مشینری کے ذریعہ صاف ستھرا بنانے کے لئے پرائیویٹ کمپنیوں کو سونپنا ایک بولڈ قدم ہے۔ اویہ احسن قد م محترمہ مریم نوازشریف جو کہ ایک محنتی اور چوبیس گھنٹے ورک کرنے والی خاتون ہے کاہے ۔ محترمہ مریم نوازشریف کے ویژن ستھر ا پنجاب کے نعرے کو عملی جامہ پہنائیں گے اور تحصیل چوک سرورشہید کی گلیاں محلے اور سڑکیں آئندہ چند دنوں میں چمکتی دمکتی نظر آئیں گی، کروڑوں روپے کے اس منصوبہ میں ویسٹ کا اکٹھا کرنا انکی ڈمپنگ کرنا شامل ہے، صفائی نصف ایمان ہے اور جب گندگی نظر نہیں آئے گی تو بیماریوں میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی، اس منصوبہ سے مقامی چار سو نوجوانوں کو روزگار بھی میسر آئے گا، سٹیج سیکریٹری کے فرائض معروف کمپئیر سجاد حسین راز نے ادا کئے