کرائمز

معروف ٹک ٹاکرز کے خلاف ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے پر مقدمہ درج

کامونکی/ لدھیوالہ وڑائچ (عبدالجبارانصاری سے)گوجرانوالہ پولیس کی شاندار کاروائی معروف ٹک ٹاکر ریحان ملک اور دی ہنٹر ریسٹورنٹ کے مالک طیب بٹ سمیت متعدد افراد پر کامونکیناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے پر مقدمہ درج / تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کہ علاقہ حافظ اباد روڈ پر رات گئے دی ہنٹر ریسٹورنٹ میں اسلحہ کی نمائش کرنے پر پولیس کا ریڈ چار افراد کے خلاف نامزد مقدمہ درج کر کے دو افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق لدھیوالہ وڑائچ میں دی ہنٹر ریسٹورنٹ کے مالک طیب بٹ نے اسٹیج فنکاروں اور ٹک ٹاکرز کو مدعو کر کے تقریب کا اہتمام کیا ایف آئی آر کے مطابق تقریب میں اسلحہ کی نمائش کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ریڈ کیا تو خبیب بٹ اور رانا علی حیدر کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا جب کہ ملک ریحان اور طیب بٹ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے سی پی او گجرانوالہ نے اس شاندار کاروائی پر ایس ایچ او لدھے والا ورائچ اور ان کی پوری ٹیم کو شاباش دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button