کرائمز
اے ایس آئی عہد ہ پر ترقی کے لیے کورس کی تیاریاں مکمل
لاہور(آئی این پی )پنجاب پولیس میں اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی کے لیے کورس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثما ن انو رکے حکم پر انٹرمیڈیٹ کلاس کورس کے لیے سیٹیوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ کنفرم ہیڈ کانسٹیبلز کی تعداد جو انٹرمیڈیٹ کلاس کورس کرنے کے منتظرہوں۔لسٹ ڈی انٹرمیڈیٹ کلاس کورس کوالیفائیڈ کورس کی تعداد،سی ون ہیڈ کانسٹیبلز کی تعداد جن کی عمر 50 سے 55 سال ہوتمام ریجنرز میں اے ایس آئی کی منظور شدہ۔تعینات اور کمی کی تعداد فراہم کی جائے۔مراسلے میں تمام تفصیلات جلد از جلد فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔