کرائمز

ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی دفتر میں کرائم میٹنگ

لاہور(آئی این پی )ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی اپنے دفتر میں کرائم میٹنگ کا انعقا د کیا گیا۔کرائم میٹنگ میں رائیونڈ، ماڈل ٹا ؤن اور گلبرگ سرکلز کے ڈی ایس پیز اور انچارج انویسٹی گیشنز کی شرکت۔ایس ایس پی انو سٹی گیشن محمد نوید نے زیر التواء مقدمات کی پراگرس رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیاناقص کارکردگی پر متعدد تھانوں کے انچارجز کی سرزنش اور وارننگز دی فنانشل کرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔افسران فنانشل کرائم کے مقدمات کے چالان جلد از جلد عدالتوں میں جمع کروائیں۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نویدنے کہا کہ خواتین سے ظلم و زیادتی اور ہراسگی کے مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button