کرائمز
بڑھتی ہوئی موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں نہ تھم سکیں
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی) شجاع آباد سرکل کے تھانوں میں بڑھتی ہوئی موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں نہ تھم سکیں تھانہ صدر کے علاقے سے نوید نذیر سے نامعلوم چور موثر سائیکل چھین کر فرار تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا تفصیلات کے مطابق محلہ قاسم کالونی کے رہائشی محمد نوید نذیر نے تھانہ صدر پولیس کو موقف دیتے ہوئے کہا میں بنگالہ موٹر سے اپنی فروٹ کی دوکان سے تقریباً رات نو بجے گھر واپس آ رہا تھا موضع بستی میٹھو اعظم پیلک سکول کے قریب پہنچا تو پیچھے سے تین نامعلوم مسلح ملزمان نے آکر روک لیا نامعلوم مسلح ملزمان میری چائنا کی موٹر چھین کر فرار ہو گئے