کامونکی ڈاکو راج قائم ،شہری لاکھوں کی نقدی سے محروم
کامونکی ڈاکو راج قائم ،شہری لاکھوں کی نقدی سے محروم
کامونکی(عبدالجبارانصاری سے)ڈکیتی کی تین مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے نقدی اور موبائل وغیرہ لوٹ لئے،بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں اجان چک کے محمد افتخار کا ملازم کامونکے سے واپس جارہا تھا کہ راستے میں دو مسلح ڈاکو اس سے پچاس ہزارروپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرارہو گئے،دوسری واردات میں شیش محل روڈ کا محمد آصف اپنے ساتھ کام کرنے والے علی مرتضیٰ کو چھوڑنے چونگی نمبر7موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ غلہ منڈی پرانی ٹیلی فون ایکسچینج کے قریب تین مسلح ڈاکوؤں نے دونوں سے مجموعی طور پر پینتیس ہزارروپے نقدی چھین لئے جبکہ تیسری واردات میں دولت پورہ کا محمد سلیم جی ٹی روڈ سے ملحقہ نجی بینک کی اے ٹی ایم سے رقم نکلواکر پیدل واپس جارہا تھا کہ موبائل مارکیٹ کے قریب سروس روڈ پر موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکواس سے چالیس ہزارروپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔