علاقائی خبریں

پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے فضائی آلودگی کا خاتمہ کرنا ہے ڈاکٹر طاہر منیر بٹ

چوچک (لیاقت علی سے ) پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے فضائی آلودگی کا خاتمہ کرنا ہے ڈاکٹر طاہر منیر بٹ ۔ندیم مقصود جعفری ماجد سعید راو خالد سیف ڈوگر اعجاز طاہر قادری نے امرود کا باغ لگا دیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج رینالہ خورد میں پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں زرعی یونیورسٹی فیصلہ اباد کیمپس رینالہ خورد کے پرنسپل ڈاکٹر طاہر منیر بٹ کی طرف سے امرود کے باغ کا تحفہ دیاگیا سرپرست اعلی الخدمت ویلفیئر کونسل سید ندیم مقصود جعفری پرنسپل کاہنوار ایجوکیشن ہاوس ماجد سعید راؤ پرنسپل گورنمنٹ کالج رینالہ خورد خالد سیف ڈوگر انچارج 1122رینالہ خورد عارف اقبال معروف بزنس مین سماجی رہنما سجاد لکھوی صحافیوں محمد اسماعیل بھٹی اعجاز طاہر قادری محمدافضل کمبوہ سٹوڈنٹسز اور سول سوسائٹی کے افراد نے امرود کے پودے لگائے اس موقع پر ڈاکٹر طاہر منیر بٹ اور سید ندیم مقصود جعفری کا کہنا تھا کہ پودا لگانا ہے اور اس کو درخت بنانا ہے بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو ختم کرنے کے لیے اس وقت درخت لگانے انتہائی ضروری ہیں اس لیے ہر فرد اپنے حصے کا پودا لگائے اور ماحول کو معطر بنائے شرکاء محفل نے پرنسپل زرعی یونیورسٹی رینالہ خور ڈاکٹر طاہر منیر بٹ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے امرود کے باغ کا تحفہ دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button