علاقائی خبریں

پیر سید صدیق حسین شاہ گیلانی کے سالانہ عرس مبارک کی پروقار تقریب کا انعقاد

گوجرخان (ضیا رشید ) پیر سید صدیق حسین شاہ گیلانی کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب آستانہ قادریہ غوثیہ ڈھوک پیراں میں منعقد ہوئی، عرس کی مرکزی تقریب سے علامہ صابر کمال وٹو فاضل منہاج القرآن نے خطاب کیا، صابر کمال وٹو کا کہنا تھا کہ اولیاء اللہ کے آستانے رشد و ہدایت کا ذریعہ ہیں برصغیر پاک و ہند میں اولیائے کرام کی تعلیمات سے اسلام پھیلا اور لوگ جوق در جوق اسلام میں داخل ہوئے، پیر سید صدیق حسین شاہ گیلانی نے ساری زندگی اطاعت خداوندی، اطاعت رسول اور حب آل رسول کا درس دیا اور انکی ساری زندگی عملی طور پر اسی کام سے عبارت رہی، مرکزی تقریب میں مہمان خصوصی سجادہ نشین دربار عالیہ کامرہ شریف سائیں خاور علی سرکار، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی خرم پرویز راجہ، شاہ رخ پرویز راجہ تھے، جبکہ تقریب کی صدارت پیر سید اسد حسین شاہ سجادہ نشین دربار غوثیہ قادریہ ڈھوک پیراں نے کی، اس موقع پر مریدین و عقیدت ؓمندان کی کثیر تعداد موجود تھی، مہمانان خصوصی نے پیر سید صدیق حسین شاہ گیلانی کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button