علاقائی خبریں

آواز پریس کلب جلالپور بھٹیاں کی ماہانہ میٹنگ آواز پریس کلب کے آفس میں منعقد کی گئی

جلالپور بھٹیاں(فیصل شبیر آرائیں)آواز پریس کلب جلالپور بھٹیاں کی ماہانہ میٹنگ آواز پریس کلب کے آفس میں منعقد کی گئی تفصیلات کے مطابق آواز پریس کلب جلالپور بھٹیاں کی ماہانہ میٹنگ آواز پریس کلب کے آفس میں منعقد کی گئی جس میں سابقہ چیرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد تنزیل الرحمان بٹ حافظ حسنین بٹ نے خصوصی شرکت کی مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے آواز پریس کلب کے آفس میں لایا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنزیل الرحمان بٹ نے کہا کہ آواز پریس کلب میرا اپنا گھر ھے آپ دوستوں سے ملکر دلی سکون ملتا ھے آواز پریس کلب جلالپور بھٹیاں حقیقی معنوں میں عوامی پریس کلب ھے جو مظلوم کی آواز کو اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے تقریب میں سرپرست اعلیٰ آواز پریس کلب چوہدری لیاقت علی مغل چیرمین آواز پریس کلب جلالپور بھٹیاں محمد یاسین آرائیں وائیس چیئرمین مہر عنصر حیات آرائیں صدر چوہدری اسامہ اظہر سیال نائب صدر راۓ شاھدعمران کھرل جنرل سیکرٹری بلال حسن مغل ایڈیشنل سیکرٹری رفاقت علی فنانس سیکرٹری فیصل شبیر آرائیں انفارمیشن سیکریٹری راۓ شاھد حسین کھرل آفس سیکرٹری محمد ابوزر اور محمد عثمان سمیت تمام عہدیداران و ممبران نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر فنانس سیکرٹری فیصل شبیر کی طرف سے تمام دوستوں کو فش پارٹی کے ساتھ پر تکلف عشائیہ دیا گیا آخر میں ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button