کوٹ رادھا کشن: واپڈا کی نااہلی ولاپرواہی،بجلی کی جھولتی اور لٹکتی تاریں اہل محلہ کیلئے وبال جان بن گئیں
کوٹ رادھا کشن ( وقاص ساحل کمبوہ سے)کوٹ رادھا کشن: واپڈا کی مجرمانہ غفلت و ناقص کارکردگی پر سوالیہ نشان، واپڈا انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف محلہ جج والا اور محلہ شریف پورہ میں بجلی کی جھولتی اور لٹکتی تاریں اہل محلہ کیلئے وبال جان بن گئیں، واپڈا انتظامیہ خاموش تماشائی انتظامیہ کی نااہلی حفاظتی اقدامات پر سوالیہ نشان بن گئی،قیمتی جانوں کا ضیاع ان عوامی مسائل کے حل کا زمہ دار کون؟تفصیلات کے مطابق، محلہ جج والا، محلہ شریف پورہ تحصیل کوٹ رادھا کشن میں ہائی وولٹیج کی جھولتی لٹکتی تاریں واپڈا انتظامیہ کی غفلت لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے، انتظامیہ کی نااہلی حفاظتی اقدامات پر سوالیہ نشان بن گئی ہے،قیمتی جانوں کا ضیاع ان عوامی مسائل کے حل کا زمہ دار کون ہے؟ واپڈا کوٹ رادھا کشن کے زمہ داران اور مقامی سیاست دانوں کی عدم توجہ شہریوں کیلئے شدید خطرہ بن چکی ہے،محلہ میں بجلی کی جھولتی اور لٹکتی تاریں کسی وقت بھی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتی ہے۔اہل محلہ کا کہنا ہے اگر ان تاروں کو بروقت اونچا نا کیا گیا تو یہ لٹکتی ہوئی تاریں کسی بھی وقت بڑے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ اہل محلہ کا چیف لیسکو واپڈا اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لے کر اس درینہ مسئلے کو حل کرنے کا مطالبہ۔