دوران ریڈ ارشد پٹواری تلونڈی بھنڈاں رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
شکرگڑھ( خالد سیف انجم سے)کرپٹ اور رشوت خور پٹواریوں کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نارووال کا گھیرا تنگ ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ امجد پرویز کی خصوصی ہدایت پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن نارووال رانا مبشر علی اور ان کی ٹیم عدنان اکرم اور شبیر ستار ڈوگر نے مجسٹریٹ نصیر رشید کی زیر نگرانی ریڈ کیا، دوران ریڈ ارشد پٹواری تلونڈی بھنڈاں ضلع نارووال سے ایک لاکھ روپے رشوت برآمد کرکے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا مذکورہ پٹواری نے یہ ر قم رشوت ، درخواست دہندہ سے ہبہ رقم انتقال درج کرنے کی مد میں لی تھی۔ کرپٹ پٹواری کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ اس موقع پر سرکل آفیسر انٹی کرپشن نارووال رانا مبشر علی کا کہنا تھا کہ ایسے کرپٹ لوگوں کے خلاف مزید کاروائیاں جاری ہیں۔ معاشرے میں ایسے ناسوروں کی کوئی جگہ نہیں۔ ضلع نارووال میں کرپشن کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے ۔