کرائمز

شہر گرد و نواح میں آوارہ کتوں کی یلغار شہریوں میں خوف و ہراس

ماچھیوال(نزاکت چوہان سے ) شہر گرد و نوا میں آوارہ کتوں کی یلغار شہریوں میں خوف و ہراس بچے سکول جانے سے کترانے لگے انتظامیہ تلفی سے گریزاں اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ماچھیوال شہر ۔ اور گرد و نواح آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے شہریوں کی زندگیاں کو سخت خطرے میں دو چار کر دیا ۔ ماچھیوال مین شہر ۔ ماڈل ٹاؤن رحمان ٹاؤن ۔ عمر بلاک ٹاؤن ۔ اور خاص کر فضل کالونی ۔ میں آوارہ کتوں نے کئی بار شہریوں کو کاٹا ۔ مگر انتظامیہ کو ہوش نہ آیا نہ جانے انتظامیہ کسی بڑے سانعہ کا انتظار کر رہی ہے ۔ شہریوں نے متعدد بار ۔ میڈیا نمائندگان اور ذمہ داران کو دہائیاں دے دے کر بتایا اور پاکستان کے میجر نیوز پیپر پر خبریں بھی نشر کی گئیں ۔ مگر آوارہ کتوں کا پلڑا بھاری رہا اور آئے روز آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے آوارہ کتے سڑکوں اور محلوں میں رات دن گھومتے پھر رہے ہیں شہری اپنے گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کرنے لگے ۔ اور چھوٹے بچے سکول جانے سے کتراتے ہیں ۔ شہریوں ۔ عبدالرحیم جٹ ۔ منا جٹ ۔ چوہدری عمران انور آرائیں ۔ بوٹا جٹ صدر انجمن غلہ منڈی ۔ اصغر علی رحمانی ۔ فوجی اختر جٹ ۔ شوکت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بہت مرتبہ اعلیٰ احکام کو شکایت درج کروائی جا چکی ہیں اور میڈیا پر بھی خبر کافی مرتبہ نشر ہو چکی ہے لیکن سرکاری ادارے لسی پی کر سوئے ہوئے ہیں کوئی بھی نوٹس لینے والا نہیں ہے ہماری وزیر اعلی پنجاب سے درخواست ہے کہ اس معاملے کا جلد سے جلد نوٹس لیا جائے تا کہ مقامی لوگوں کو سکون کی سانس لینا نصیب ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button