علاقائی خبریں

مانگا منڈی : ڈیرہ رانا ولائت علی خاں پر سالانہ مجلسِ عزاء کا اہتمام

مانگامنڈی(سید ناظم رضا نقوی سے ) رانا برادران رانامحمد اسلم خاں،راناغضنفر علی (مرحوام)،راناعباس،راناصداقت علی،راناساجدعلی،راناماجدعلی،رانافرحان علی کے زیر اہتمام ڈیرہ رانا ولائت علی خاں پر سالانہ مجلسِ عزاء کا اہتمام کیا گیا۔جسمیں مقامی ذاکرین سمیت ملک بھر سے نامور ذاکرین عظام اور علمائے کرام نے فضائل و مصائب محمد و آل محمد بیان کیے مجلسِ عزاء سےخطاب کرتے ہوئے علامہ کرامت عباس حیدری نے کہا کہ درس آل محمد ہمارے لیے راہ نجات ہے ذاکراہلبیت استقبال بلوچ سمیت آخر پر خصوصی خطاب بحرالمصائب علامہ سید حسن رضاہمدانی نے شہادت امام موسی کاظم علیہ السلام بیان کی اور شبیہ تابوت امام موسی کاظم علیہ السلام برآمدکروایا مجلس عزا میں مومنین کی کثیر تعداد سمیت مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی سیکرٹری رابطہ پنجاب رائے ناصر علی،نمائندہ لاہور رنگ نیوز و جنرل سیکرٹری پریس کلب مانگا سید ناظم رضا نقوی،انجمن سپاہ عباس مانگامنڈی کے سنئیرسید غلام عباس حسنی اور سرپرست انجمن سپاہ عباس مخدوم باوا سید اعجازحسین نقوی نے خصوصی شرکت کی مومنین کی کثیر تعداد نوحہ خوانی کرتے اور سینہ کوبی کرتے ہوئے اپنے مقررہ روٹ پر رواں دواں مجلس کے اختتام پر رانا برادران کی جانب سے مومنین کے لیے وسیع لنگر حسینی بھی تقسیم کیا گیا ایس ایچ او مانگا منڈی حاجی شبیر اعوان کی جانب سے فول پروف سکیورٹی کاانتظام کیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button