کرائمز

صدر پولیس گوجرہ کی کارروائی ، تہرے قتل کے تین سفاک مرکزی ملزمان گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ/گوجرہ(اجمل خاں)صدر پولیس گوجرہ نے تہرے قتل کے تین سفاک مرکزی ملزمان چک نمبر 435 ج ب گھنیاں کے سعد اللہ اور زین اللّٰہ وغیرہ کو گرفتار کرلیا ہے دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جن کی تلاش میں پولیس غیر معمولی جدوجہد کر رہی۔ ہے یاد رہے کہ چک نمبر 435 ج ب گھنیاں کے دو نوجوان عبدالجبار اور عبدالرحمن جو کہ حقیقی بھائی تھے اپنے ملازم اقبال کے ہمراہ اپنے زرعی رقبہ سے کھیتی باڑی سے فارغ ہو کر موٹر سائیکلوں اور ٹریکٹر پر واپس گاوں آتے ہوئے راستے میں اپنے مخالفین سعد اللہ، زین اللہ، عمران، بابر اور چار نامعلوم ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آ کر دیرینہ دشمنی کی بھینٹ چڑھ گئے تھے۔ صدر پولیس مصروفِ تفتیش ہے۔ حوالات میں زیرِ حراست ملزمان کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button