علاقائی خبریں

بھاری گیس کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں ، عمران عطاری

شجاع آباد (اظہر تاج قریشی )بھاری گیس کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں حکومت کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوے عملی شکل اختیار نہ کرسکے مہنگائی کے بوجھ تلے دبی غریب عوام کا استحصال بند کیا جائے غریب عوام کس کوئی پرسان حال نہیں حکومت گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کرے تنظیم تحفظ حقوقِ شہریان کے صدر عمران عطاری تفصیلات کے مطابق تنظیم تحفظ حقوقِ شہریان کے صدر عمران عطاری نے شجاع آباد انصاف پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گرمیوں میں بجلی کے مہنگے ترین بلوں سے پریشان حال عوام گیس کے مہنگے ترین بل دیکھ کر پریشان ہو گئی ہے حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے سہانے خواب دیکھانے تک محدود عوام کا کوئی پرسان حال نہیں بجلی گیس کے مہنگے ترین بلوں نے ملازمت پیشہ افراد اور غریبوں کو فاقہ کشی پر مجبور کر دیا المیہ یہ ہے سابقہ ادوار سے گیس کنکشن پر پابندی کی ہوئی ہے حکومت وقت ہنگامی بنیادوں پر گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کرے تاکہ گیس کا ضائع بند ہو سکے اور عوام سکھ کا سانس لے سکے #

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button