کرائمز

سانحہ 9 محرم الحرام میں شہید ہونے والے عزاداران کو خراج عقیدت پیش

بھکھی (امانت علی بھٹی )گزشتہ روز شیعہ رہنما علامہ سید کاظم رضا نقوی کی مرکزی امام بارگاہ بیت الحزن بھکھی میں پریس کانفرنس میں متوالی مرکزی امام بارگاہ بیت الحزن چوہدری سلمان شبر گجر ،مرکزی رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ حافظ کاظم رضا نقوی،قاسم علی قاسمی،سید اطہر عباس جعفری، چوہدری طفیل وٹو، صدر شیعہ مرکز شیخوپورہ سید وسیم جعفری،چوہدری اعظم سھکو اور چوہدری سلمان گجر شامل تھے جس میں سانحہ 9 محرم الحرام میں شہید ہونے والے عزاداران کو خراج عقیدت پیش کیا گیا علامہ کاظم رضا نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخوپورہ تمام سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے بروقت 9 محرم کے واقع میں بڑی حکمت عملی سے قابو پایا واقع کے بعد بھکھی میں امن و امان قائم رکھنا سکیورٹی فورسز کی بہادری و ذمہ داری کا ثبوت ہے انہوں نے مزید کہا کہ شرپسند ملک اور امن کے دشمن ہیں ملک میں فرقہ واریت کو کسی صورت بڑھنے نہیں دیا جائے گا چند شرپسند عناصر بھکھی کے امن کو ثبوتاث کرنے کی ناپاک کوشش کر رہے ہیں،علامہ کاظم رضا نقوی نے کہا کہ 9 محرم الحرام کو ہونے والے واقع کے بعد امن اور بھائی چارے کی فضا قائم رہنی چاہیے، ہم ثالثی کو دل و جان سے تسلیم کرتے ہیں اور معززین کی جانب سے طے کئے گئے معاہدے کے پاسدار ہیں تمام مسالک کا آپس میں بھائی چارے کا رشتہ مضبوط رہنا چاہیے، شر پسند عناصر کسی کے دوست نہیں وہ امن کے دشمن ہیں ۔سیکیورٹی اداروں کو چاہیے کہ امن دشمن اور شرپسند لوگوں پر کڑی نظر رکھیں کانفرنس کے اختتام پر ملکی سالمیت،اتحاد اور پاکستان کی سربلندی کےلیے دعا کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button