علاقائی خبریں

فرخ عتیق خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احمد کمال، ایم ایس ڈی ایچ کیو سید سجاد گیلانی، محکمہ ہیلتھ، ایجوکیشن، میونسپل کمیٹی سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے سی ڈی سی آفیسر چوہدری محمد اصغر نے اجلاس کو انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان کی بارشوں کے پیش نظر ڈینگی سرویلنس کی کاروائیوں کو تیز کرنے کی ہدایات متعلقہ اداروں کے افسران کو قبرستانوں، کباڑخانوں، زیر تعمیر عمارتوں اور ٹائر شاپس سمیت ڈینگی مچھر کی آماجگاہوں کی کڑی نگرانی کے احکامات۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق انسداد ڈینگی مہم کے اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے بارشی پانی کے فوری انخلاء کے لیے موثر حکمت عملی کے تحت انتظامات کیے جائیں اور ڈینگی سرویلنس کے لیے تمام متعلقہ محکمے اپنی کاروائیوں کے ٹارگٹ کو ہر صورت پورا کریں انہوں نے کہا کہ ڈینگی مچھر سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کی جائے انسداد ڈینگی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے کوآرڈنیشن کے عمل کو فروغ دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button