کرائمز
عمر کوٹ : لاکھوں روپے مالیت کا 1,04025 گٹکا /ماوا برآمد
عمرکوٹ( ڈاکٹر ایم لال واگھانی )ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کے احکامات پر CIA عمرکوٹ کی انفارمیشن بیسڈ شاندار کاواٸ ۔۔۔ لاکھوں روپے مالیت کا 1,04025 گٹکا /ماوا برآمد ۔۔۔ بین الاضلاعی گٹکا ڈیلر و پیڈلر کار سمیت گرفتار۔ تفصیلات:عمرکوٹ CIA پولیس، INCHARGE خلیل کمہار:عمرکوٹ سی آٸ اے پولیس نے مہر موری کے قریب انفارمشن بیسڈ گٹکا /ماوا کے خلاف چھاپہ مار کارواٸی کرتے ہوٸے حیدرآباد کے رہاٸشی بین الاضلاٸ گٹکا ڈیلر و پیڈلر غلام علی جونیجو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی مختلیف اقسام کی گٹکا پڑیاں اور ماوا سے بھری ہوٸ کار برآمد کر لی گٸ۔ ملزم گٹکا سپلاٸ کے لیے عمرکوٹ آرہا تھا۔ ملزم کے خلاف پولیس تھانہ تعلقہ پر کراٸم نمبر 07/2025 دفعہ 4. 5. 8 گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔