رائےونڈ : عبدالرشید بھٹی کی اہلیہ قضائے الہٰی سے انتقال کر گئیں
رائیونڈ ( شمشاد علی بھٹی سے ) رہنماء پاکستان تحریک انصاف و سابق ایم پی اے عبدالرشید بھٹی کی اہلیہ قضائے الہٰی سے انتقال کر گئیں ، خاتون خانہ انتہائی رحم دل ، دیندار ، غریب پرور ، دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا اولین فریضہ تصور کرتی تھیں ۔ مرحومہ صوم و صلاة کی پابند اور انتہائی نیک سیرت خاتون تھیں ، مرحومہ پاکستان تحریک انصاف پی پی حلقہ ایم پی اے احمر رشید بھٹی کی والدہ محترمہ اور جمیل اصغر بھٹی ایڈووکیٹ کی بھابھی تھیں ، مرحومہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں موضع لدھیکے اونچے میں عزیرو اقارب ، وکلاء ، سیاسی ، سماجی ، کاروباری مذہبی و صحافی برادری سمیت علاقہ کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔ مرحومہ کی تجہیز و تکفین موضع لدھیکے اونچے قبرستان میں کی گئی ۔ مرحومہ کی بخشش و مغفرت کیلئے سینکڑوں ہاتھ ایک ساتھ دعا کیلئے بارگاہ اللہ رب العزت میں اٹھے ، اللہ رب العزت مرحومہ کی ا پنے پیارے حبیبﷺ کے صدقہ گناہ صغیرہ و کبیرہ کی بخشش و مغفرت فرمائے ۔ بعد ازاں جنازے میں شریک افراد نے فرداً فرداً مرحومہ کے خاوند سابق ایم پی اے عبدالرشید بھٹی ، صاحبزادے احمر رشید بھٹی ایم پی اے ، جمیل اصغر بھٹی ایڈووکیٹ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالٰی مرحومہ کو اپنی جوارحمت میں اعلٰی و ارفع مقام عطا فرمائے ۔ اور لواحقین و پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے ، آمین ثم آمین