کرائمز

چالو بھٹی معہ سامان 60 لیٹر شراب و لہن برآمد ملزم گرفتار مقدمہ درج

چنیوٹ (لیاقت علی سپرا سے ) ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ احمد کی ہدایت پر چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری انچارج انوسٹی گیشن تھانہ لنگرانہ محمد احسان لونا سب انسپکٹر نے زبردست کاروائی کرتے ہوئے غلام رسول ولد محمد خان تارڈ سکنہ چکنمبر 210 نامی منشیات فروش جو اپنی ڈھاری پر چالو بھٹی کرکے شراب نکال رہا تھا کو گرفتار کرتے ہوئے چالو بھٹی معہ سامان اور 60 لیٹر شراب و لہن برآمد کرتے ہوئے اس منشیات فروش کے خلاف تھانہ لنگرانہ میں مقدمہ درج کر لیا انچارج انوسٹی گیشن تھانہ لنگرانہ محمد احسان لونا سب انسپکٹر کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کا ٹھکانہ جیل ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button