کرائمز

پتوکی: لائٹ انسپکٹر کی نااہلی، میونسپل کمیٹی کی بجلی تین دن سے بند

پتوکی (حاجی عباس انصاری ) میونسپل کمیٹی پتوکی کے لائٹ انسپکٹر کی عدم توجہی اور نااہلی کے باعث گزشتہ تین روز سے میونسپل کمیٹی پتوکی کی بجلی منقطع ہے۔ اطلاعات کے مطابق، لیسکو کو واجب الادا بلوں کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے یہ مسئلہ درپیش آیا ہے۔ بجلی بند ہونے کی وجہ سے پیدائش، اموات کے سرٹیفکیٹس، اکاونٹ برانچ اور دیگر سرکاری امور مکمل طور پر معطل ہیں جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام اس معاملے کا نوٹس لے کر فوری طور پر بجلی کی فراہمی بحال کروائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button