علاقائی خبریں
حیدر آباد :طبی سنیاسی کشتہ سازی دوا سازی فیسٹیول کا انعقاد
حیدر آباد (آئی این پی )چیئرمین حجامہ ونگ سندھ یونیفیکیشن طبی فاؤنڈیشن پاکستان اور طبی سنیاسی کشتہ سازی دوا سازی فیسٹیول آ رگنائزنگ کمیٹی کے ممبر نباض حکیم جوہری کامران علی اویسی نے ڈسٹرکٹ انچارج متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ظفر صدیقی بھائ کو طبی فیسٹیول کا دعوت نامہ حیدرآباد ڈسٹرکٹ آفس میں پیش کیا طبی سنیاسی کشتہ سازی دوا سازی فیسٹیول۔مورخہ 14 فروری 2025 بروز جمعۃ المبارک و بمقام الریحان گارڈن یونٹ نمبر 07 لطیف آباد میں فن طب کو اجاگر کرنے کے لیے ایک روزہ طبی سنیاسی کشتہ سازی دوا سازی فیسٹیول یونیفیکیشن طبی فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے جس میں انٹرنیشنل اور نیشنل لیول کے حکماء حضرات فن طب اور کشتہ سازی اور دوا سازی کا مظاہرہ پیش کریں گے