نوکری کاجھانسہ دیکر نوسربازشہری کی رقم ہڑپ کر گیا
احمد پورشرقیہ (جمشید اقبال ) نوکری کاجھانسہ دیکر نوسرباز نے شہری سے ایک لاکھ روپے ہڑپ کرنے کے بعد واپس کرنے سےانکاری ہوگیا تفصیلات کے مطابق موضع سکھیل کے رہائشی ملک گداحسین بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا میرا این آر ایس پی مائیکروفنانس بنک احمد پورشرقیہ کے ملازم رائیس ہاشمی سے اچھا تعلق تھا جس نے مجھے کہاکہ میرے بنک کے اعلی افسران محمد زبیر اور عبید ریاض وغیرہ سے اچھے تعلقات ہیں اگر کوئی نوکری حاصل کرنی ہوتو مجھے بتائیں اسی دوران میں نے کہا کہ میرا کزن غضنفر عباس جوکہ بےروزگار ہے جس کو بنک میں آفس بوائے لگوادیں تو اس نے کہا کہ ڈیرھ لاکھ روپے لگے گے میں نے روبروگواہان رائیس ہاشمی کو ایک لاکھ روپے دے دیابقیہ رقم نوکری کالیٹر ملنے پر دیناطے ہوا کچھ روزگزرجانے پر میں نے ہمراہ گواہان بنک ملازم رائیس ہاشمی کے پاس گئے اور کہا کہ وعدے کےمطابق نوکری کالیٹر دو جس نے صاف اس نے صاف انکار کردیا اورکہا کہ کونسی نوکری اور کونسی رقم متاثرہ شہری نے ساراوقوعہ کے متعلق بنک کے اعلی افسران کو تحری درخواست میں بیان کی جس پر پہلے تو افسران بالا نے رائیس ہاشمی کے خلاف انکوائری کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوۓ رقم مبلغ ایک لاکھ روپے واپس کرانے کی یقین دہانی کرائی کچھ روز گزرجانے کے بعد بنک کےاعلی افسران بالا لیت ولعل سے کام لیتے ہوۓ اب کسی قسم کی کوئی کاروائی کرنے سے انکاری ہوگئے ہیں اسطر ح نوسرباز نے نوکری کاجھانسہ دیکر ایک لاکھ روپے بطور کر قابل دست اندازی جرم کیا ہے جس کے خلاف قانونی چارہ کی کاروائی کررہا ہوں میرااعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ میری رقم واپس دلائی جاۓ اور اسکے خلاف قانونی کاروائی کی جاۓ