اوکاڑہ :سوشل میڈیا پر جعلی خبر پبلش کرنے پر مقدمہ درج
اوکاڑہ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) سوشل میڈیا پر جعلی خبر پر مقدمہ درج، تھانہ بی ڈویژن پولیس نے سوشل میڈیا پر جعلی خبر پھیلانے والے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، سوشل میڈیا ایپلیکیشن وٹس ایپ کے گروپ میں ڈکیتی کی جھوٹی خبر بغیر تصدیق شئیر کی گئی، 10/11 افراد کی خواتین سمیت نجی ہوٹل پر اسلحہ کے زور پر نقدی چھیننے کے متعلق پوسٹ شئیر کی، وٹس ایپ صارف نے سٹی اوکاڑہ کے نام سے گروپ میں خبر پوسٹ کی تھی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تصدیق کی تو کسی بھی قسم کا وقوعہ ہونا نہ پایا گیا، ہوٹل مالک نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میں وقوعہ کی تردید کرتے ہوئے اسے فیک نیوز قرار دیا، سوشل میڈیا صارفین اور ذرائع ابلاغ کے نمائندے خبر کی تشہیر سے پہلے تصدیق لازمی کریں ،بےبنیاد ، جعلی اور جھوٹی خبروں سے معاشرے میں ہیجانی کیفیت ، افراتفری اور اضطراب پیدا ہوتا ہے ، ترجمان پولیس اوکاڑہ