ڈسکہ کرائم کنٹرول کے دعوے ٹھس ، جگہ جگہ ڈاکے ، خوف کی لہر
ڈسکہ(عشرت انصاری)سرکل ڈسکہ میں ،شہری نقدی ،موبائل فونز ،موٹر سائیکلوں و دیگر گھریلو سامان سے محروم ،سٹی ڈسکہ کے علاقہ رستم روڈ پر دونامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے رضوان اسلام سے ڈیڑھ لاکھ رو پے نقدی ،موبائل فون ،فوارہ چوک ڈسکہ میں محمد اشرف سے دو نامعلوم ڈاکوئوں نے 3500رو پے سروس کارڈ چھین لیا،صدر ڈسکہ کے علاقہ مالومہے میںدو نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے احسان الہی سے 15ہزار رو پے موبائل فون اورطاہر اقبال سے 20ہزار رو پے اور موبائل فون چھین لیا،ستراہ کے عالقہ کسووالہ میں دو نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے محمد رمضان سے اسلحہ کے زور پر 7ہزار رو پے چھین لیئے ،نامعلوم چور سول ہسپتال ڈسکہ کے باہر کھڑی محمد رضوان کی موٹر سائیکل نمبریAAR-19-8152چوری کر لی،چونگی نمبر8ڈسکہ کا عامر شہزاس پان شاپ پر پانی پینے کے رکا پانی پینے کے بعد جب دائیں جیب میں ہاتھ ڈالا تو دیکھا کہ نامعلوم جیب تراش نے اس کی جیب سے28ہزار رو پے ،آئی ڈی کارڈاور کاغذات چوری کر لیئے، گوجرہ کے محمد یسین کی موٹر سائیکل نمبریGAL-08-9806گلہ غلام حسین گجر لاری اڈا سے اورمحمد شہباز کی ملکیتی گاڑی مزدا نمبریLET/1540 جواس نے ڈیرہ حاجی صادق پر کھڑی کی تھی نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیئے۔