پتوکی :پانچویں جماعت کا طالب علم زندگی کی بازی ہار گیا
پتوکی (شبیر احمد شاہین )سرائے مغل کے نواحی گاؤں گھمن کلاں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں حالیہ بارشوں کے باعث ایک دیوار گرنے سے پانچویں جماعت کا طالب علم زندگی کی بازی ہار گیا۔ معصوم فیضان سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ خستہ حال دیوار اس پر آ گری۔
گھمن کلاں کا رہائشی فیضان مالک، جو کہ پانچویں جماعت کا طالب علم تھا، اپنی سائیکل پر حویلی مال مویشی سے واپس آ رہا تھا کہ اچانک ایک پرانی دیوار اس پر آ گری۔ حالیہ بارشوں نے دیوار کو کمزور کر دیا تھا، جو اس جان لیوا حادثے کا سبب بنی۔فیضان، غریب محنت کش مالک انصاری کا بیٹا تھا، جو روزانہ دیہاڑی کر کے اپنے چھ بچوں کا پیٹ پالتا ہے۔حادثے کی خبر سن کر گاؤں میں کہرام مچ گیا۔ ماں، باپ اور بہنیں غم سے نڈھال ہو گئیں۔
مقامی افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندان کو فوری مالی امداد دی جائے اور خستہ حال دیواروں کی مرمت کا بندوبست کیا جائے تاکہ مزید قیمتی جانیں ضائع نہ ہوں۔