کرائمز

پنڈی بھٹیاں/ٹریفک پولیس اہلکاروں کے بائی پاس پر منتھلی لینے کے انکشافات

پنڈی بھٹیاں( رائے شہزادسلیم سے)ٹریفک کی روانی متاثر، ٹریفک پولیس بائی پاس پر منتھلی لینے میں مصروف ،شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ پنڈی بھٹیاں بائی پاس پر ٹریفک پولیس کے اہلکار مبینہ طور پر منتھلی لینے میں مصروف، جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کی عدم توجہی کی وجہ سے جگہ جگہ رکشے اورگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں، جبکہ اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے مخصوص گاڑیوں سے منتھلی لینے میں مشغول نظر آتے ہیں۔ جس وقت بجوں کے سکول سے چھٹی ہوتی ہے اس وقت اتنا رش ہو جاتا ہے گزرنا مشکل ہو جاتا ہے۔جب سے گول چوک سے لے کر دولیکی بائی والی سڑک شروع ہوئی ہے رش مزید بڑھ گیا ۔عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ٹریفک کی روانی بحال ہو رہے سکے اور شہریوں کو مشکلات سے نجات مل سکے۔اور رکشہ والوں کو ایک مخصوص جگہ مہیا کی جائے جس سے رش میں کمی واضح ہو سکے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button