کرائمز

شجاع آباد:سردیوں میں رات کی تاریکی میں 8 گھنٹے کی فورس لوڈشیڈنگ

شجاع آباد (کرائمرپورٹر)میپکو حکام کی ہٹ دھرمی بدستور قائم سردیوں میں رات کی تاریکی میں 8 گھنٹے کی فورس لوڈشیڈنگ، مطلع کیے بغیر صبح سے دوپہر 2 بجے تک متعدد فیڈرز بند رکھنا وطیرہ بنا لیا عوامی و سماجی حلقوں کا شدید احتجاج اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ.تفصیل کے مطابق شجاع آباد اور گردونواح میں موسم کی تبدیلی کے باوجود میپکو حکام نے رات کو فورس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ترک نہ کیا متعدد بار تحریری درخواستوں اور احتجاج کے باوجود رات کو ساڑھے 9 بجے سے کچھ فیڈرز پر ہر گھنٹے بعد جب کہ متعدد دیہی فیڈرز پر ہر ایک گھنٹے کے بعد دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا وطیرہ بنا لیا شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں رات کی تاریکی میں لوڈشیڈنگ انتہائی خطرناک ہے اس موسم میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں بہت زیادہ ہوتی ہیں دوسری جانب بغیر مطلع کیے صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک متعدد فیڈرز مسلسل بند رکھنا بھی اپنا شیڈول بنا لیا جس کے سبب عوام ذہنی اذیت میں مبتلا ہو جاتے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر اصلاح احوال کا پرزور مطالبہ کیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button