علاقائی خبریں

ڈپٹی کمشنرسانگھڑ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریفامز اوور سائیٹ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

سانگھڑ (عمرلغاری )سانگھڑ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ریفامز اوور سائیٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ تعلیم سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس کمیٹی کا مقصد تعلیمی شعبے کی نگرانی اور تعلیمی پلان پر عملدرآمد کرنا ہے، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے کہا کہ بیشتر سکولوں میں اضافی اساتذہ کی تعیناتی کر دی گئی ہے جبکہ کچھ سکول ایسے بھی ہیں جہاں اساتذہ کی کمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ بہتری لائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں بند سکولوں کو کھولنا اور سکولوں کی حالت زار کو بہتر بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، اس لیے تمام ای سیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام سکولوں کا دورہ کریں اور غیر حاضر اساتذہ کی تنخواہیں روکی جائیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلعی سکولوں کی مرمت کی 209 سکیمیں جاری ہیں جس میں سے کچھ اسکیمیں فنڈز کی کمی کے باعث بند ہیں۔ ضلع میں 3346 پرائمری اور ہائی سکول ہیں اور سکولوں میں 2 لاکھ 84 ہزار 716 طلباء زیر تعلیم ہیں۔ جب کہ اکثر سکولوں میں بنیادی سہولیات موجود ہیں، بعض علاقوں میں سکولوں میں کچھ سہولیات اور فرنیچر کی کمی ہے۔ اس موقع پر چیف مانیٹرنگ آفیسر روشن علی کنبھر، تمام اسسٹنٹ کمشنرز ،ایجوکیشن افسران سمیت اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسر محمد سلیمان ڈیرو تعلقہ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری کھپرو شبیر احمد ہنگورجو بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button