کرائمز
ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد
شرقپورشریف (کرائمز پوائںٹ ڈاٹ کام ) تھانہ شرقپور شریف میں ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کی جانب سے کھلی کچہری لگائی گئی جس میں ڈی پی او نے سائلین کی شکایات سنیں اور سائلین کی شکایات کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کئے ۔اس موقع پر ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح اور زمہ داری ہے جس کے لئے تمام تر مسائل بروئے کار لائے جائیں گے اورعلاقہ کو جلد جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں سے پاک کردیا جائے گا۔