کرائمز
جھنگ : غیر رجسٹرڈ انڈین انجیکشنز برآمد، دکان سربمہر
جھنگ(عرفان حیدر ملک سے)ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر جھنگ کی کاروائی، آپریشن کے دوراںن استعمال ہونے والے غیر رجسٹرڈ انڈین انجیکشنز برآمد، دکان سربمہر تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر عطیہ نواز نے اپنے ٹیم کے ہمراہ ہعمران سرجیکل سٹور بالمقابل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پر کامیاب چھاپہ مارا۔ اس دوران سٹور سے نان رجسٹرڈ انڈین انجیکشن اور بغیر وارنٹی سرجیکل آئیٹمز برآمد کیں۔ دکان کو فوری طور پر سر بمہر کردیا گیا۔ مزید کاروائی جاری ہے۔