کرائمز
پتوکی میں ٹیسٹ رپورٹ کی ناجائز فروخت، صارفین پریشان
چھانگا مانگا (ذوالفقار علی ڈوگر) پتوکی میں ٹیسٹ رپورٹ کی ناجائز فروخت، صارفین پریشان پتوکی کمپلیکس میں اکرم نامی شخص ٹیسٹ رپورٹ (جس کی اصل قیمت 50 سے 70 روپے ہے) ایک ہزار روپے میں فروخت کر رہا ہے۔ صارفین کے مطابق یہ تمام کام الیکٹرک انسپکٹر کی ملی بھگت سے جاری ہے، جو مبینہ طور پر ماہانہ بھاری رقوم وصول کرتا ہے۔ اس صورتحال سے غریب عوام شدید متاثر ہیں۔
صارفین نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی، ڈپٹی کمشنر اور محکمہ انرجی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ مافیاز کے خلاف فوری اور شفاف کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کو ناجائز استحصال سے نجات مل سکے۔