علاقائی خبریں

سیلاب کے بعد متاثرہ یونین کونسلز میں بیماریوں پر قابو پانے کے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا

شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)سیلاب کے بعد متاثرہ یونین کونسلز میں بیماریوں پر قابو پانے کے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کے لیے مچھروں کے خاتمے کی اسپرے مہم جاری ہے عوام سے گزارش ہے کہ وہ بیماریوں سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر ضرور اختیار کریں اپنے گھروں اور آس پاس کے علاقوں میں موجود پانی کو ضائع کریں تاکہ مچھر پیدا نہ ہو سکیں ہم اپنے سیلاب زدہ بھائیوں اور بہنوں کی صحت کے تحفظ کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے اور ان شاء اللہ ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button