کرائمز

رائےونڈ : ڈی جی فوڈ اتھارٹی ان ایکشن ، شادی ہال بند ، مقدمہ درج

لاہور ( کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )رائیونڈ میں شادی ہال کے کھانے سے حالت غیر ہونے کے معاملے پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے فوری نوٹس لیا اور میرج ہال کو بند کر کے زمہ داران کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق میرج ہال شادی کی تقریب میں میں تقریباً 360 کے قریب افراد شریک تھے، کھانا کھانے سے تقریبا 200 افراد کو متلی اور پیٹ خراب کی شکایت ہوئی اور ان تمام کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کروا دیا گیا، عاصم جاوید ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا آج رائیونڈ کے علاقے تھانہ نواب ٹاؤن کی حدود میں افسوس ناک واقع پیش آیا، شکایت موصول ہوتے ہی بطور ڈی جی فوڈ اتھارٹی فوری اسکا نوٹس لیا اور فوڈ سیفٹی افسران کی ٹیم کو جائے وقوعہ اور ہسپتال کے لیے روانہ کر دیا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق تمام مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ تمام مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، علاؤہ ازیں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ہسپتال میں مریضوں ڈاکٹروں اور لواحقین سیملاقات کی اور واقعہ کی تمام تر تفصیلات حاصل کی، فوری ایکشن لیتے ہوئے میرج ہال کو بند کر کے ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج کروا کے قانونی کارروائی اور تفصیلی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، خوراک کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق فوڈ سیفٹی کے معاملے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین واضح ہیں، ملاوٹ اور جعلسازی پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔
٭٭٭٭٭

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button