کرائمز

لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا

حیدرآباد(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) حیدرآباد رسالہ روڈ پر گورنمنٹ اسکول کے قریب آٹو شو پارٹس کی دکان میں آگ لگنے کے نتیجے لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔منگل کو دوپہر میں رسالہ روڈ پر واقع آٹو شو پارٹس کی دکان پر بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دوکان میں موجود لاکھوں روپے کا سامان اور فرنیچر جل کر خاکستر ہو گیا، اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ وقوعہ پر پہنچا اور کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button