کرائمز
شالیمار :نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
لاہور/ شالیمار ( کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )شالیمار کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ بتایا گیاہے کہ ملزمان نے پراپرٹی کے تنازعہ پرمیاں ناصر کو بھوگیوال میں فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ۔میاں ناصر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبرنہ ہو سکا۔ پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔