کرائمز
احمد یار پولیس ان ایکشن ، 1600 گرام چرس سمیت ملزم گرفتار
پاکپتن(محمد آصف جوئیہ)تھانہ احمد یار پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری منشیات فروش گرفتار مقدمہ درج، ڈی پی او پاکپتن جاوید چڈھر کی ہدایات پر ڈی ایس پی عارفوالا طارق اعوان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ احمد یار انسپکٹر لقمان صادق ڈھڈی کی قیادت میں نصیر احمد ASI نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران ناکہ بندی کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ذاکر عرف ذاکری ولد غلام رسول قوم لدھڑ سکنہ جمن شاہ کو منشیات چرس 1600 گرام سمیت گرفتار کر لیا ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر71/25 درج کرکے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا