کرائمز

گھر کی چھت گرنے سے،8 سالہ بچے سمیت 8 افراد زخمی

آوکاڑہ(وحید انصاری) اوکاڑہ کے نواحی میں تیز بارش کے دوران 2 مختلف مقامات پر بانسوں سے بنے چھپڑ گر گئے جب کہ ایک گھر کی چھت گرنے سے،8 سالہ بچے سمیت 8 افراد زخمی . ہسپتال منتقل۔ ریسکیو زرائع کے مطابق نواحی علاقے 46 ڈی کی نواحی آبادی پیپل والا کھوہ میں بانسوں سے بنا چھپڑ کی چھت گر گئی حادثہ میں 8 سالہ علی حسن 18 سالہ لڑکی عنزہ اور 32 سالہ علی نواز. 42 سالہ سلمان زخمی ہو گئے۔دوسرا حادثہ غلہ منڈی دیپالپور روڈ پر واقع ایک ڈھابہ نما ہوٹل کی بانسوں سے بنی چھت شدید بارش میں گر گئی جس کے نیچے دب کر2 افراد 42 سالہ ذوالفقار اور 40 سالہ صابر جو کہ بہاولپور کے رہائشی ہیں زخمی ہوگئے تیسرا حادثہ جان مولا قبرستان کے قریب بارش کے دوران ایک مکان کی چھت گر گئی 48 سالہ اشرف اور اس کا 9 سالہ بیٹا زخمی ہوگیا اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے حادثات پر پہنچ گئیں ۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ۔ ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ #

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button