کرائمز
پتوکی:گورنمنٹ ہائی سکول ہنجرائے کلاں میں شجرکاری مہم کا اغاز
پتوکی(شبیر احمد شاہین ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے گرین پنجاب ویژن کو کامیاب بنانے کے لیے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان کی ہدایت پر گورنمنٹ ہائی سکول ہنجرائے کلاں میں شجرکاری مہم کا اغاز کر دیا گیا شجرکاری مہم کے تحت محمد الفاق ہنجرا نے پودا لگا کرمہم کا باقاعدہ آغاز کیا سرکاری سکول میں ہونے والی شجر کاری مہم میں ساجد حسین ہنجرا،بلال چوہان،عبدالزاق ہنجرا،ماسٹر افتخار احمد ۔ ماسٹر سہیل اختر۔ ماسٹر محمد حفیظ ۔ ماسٹر ندیم احمد اکبر حیات سمیت سکول کے بچوں اور معززین دیہہ نے شرکت کی اور اپنے اور اپنے اساتذہ کے نام کے پودے لگائے اس موقع پر مرکزی پریس کلب سرائے مغل کے صدر ساجد حسین ہنجرا نےگورنمنٹ ہائی سکول ہنجرائے کلاں کو مختلف قسم کے 80 سے زائد پودے عطیہ کیے